سلمان خان نے فلم کے بعد ٹی وی کی پروڈکشن میں ہاتھ ڈال دیا

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فلمیں پروڈیوس کرنے کے بعد اب ٹی وی کی پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی فلم نگری میں کئی اداکاروں نے اپنے اپنے پروڈکشن ہاؤس بنا رکھے ہیں جس میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار شامل ہیں۔

سلمان خان نے بھی اپنے نام سے فلم پروڈکشن ہاؤس بنا رکھا ہے اور وہ اب تک پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے کئی فلمیں بنا چکے ہیں۔

ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ’بجرنگی بھائی جان‘، ’ہیرو‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ شامل ہیں لیکن اب فلموں سے کمائی کے بعد سلمان خان نے ٹی وی پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلموں کے بعد ٹی وی پر اپنا پہلا میگا بجٹ شو ’گاما پہلوان‘ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنا رہے ہیں اور اس شو کے میزبان ان کے بھائی سہیل خان ہوں گے۔

سلمان خان پروڈکشن ہاؤس کا یہ پہلا شو اکشے کمار کے شو’ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ کی جگہ آن ایئر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :