کاروبار
Time 13 اکتوبر ، 2017

’رواں مالی سال حکومتی قرضوں کے حجم میں 45 فیصد اضافہ‘

کراچی: مالی سال 2017 میں حکومتی اداروں کے قرضوں کے حجم میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال2017 میں حکومتی اداروں کےقرضوں کےحجم میں45 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتی اداروں کے قرضے 568 ارب سے بڑھ کر 823 ارب روپے تک جاپہنچے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ 2017 میں پی آئی اے کے قرضے 22 فیصد اضافے سے 122 ارب روپے ہوگئے ہیں اور واپڈا کے قرضے 56 ارب سے بڑھ کر 81 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

جب کہ او جی ڈی سی ایل کے قرضے 2 ارب سے بڑھ کر 3 ارب روپے ہوگئے ہیں۔