دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2017

بنگلادیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ 

حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے اور دریا کے وسط میں کشتی اچانک الٹ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔

 بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم دیگر لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :