جسم میں شوگر کی مقدار قابو رکھنے کا آسان نسخہ

ذیابیطس کے مریضوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھ سکیں جس کے لیے وہ طرح طرح کی ادویات اور نسخے استعمال کرتے ہیں۔

بعض اوقات ذیابیطس کے مریض کو اپنے جسم کے لیے مناسب غذائی نظام کو جاننے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں جس کے صحت پر بھیانک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں سے متعلق ایک مطالعے میں اس مرض کوقابو میں رکھنے کا نسخہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ شام کے وقت ایک انڈہ ابال کر اس کا چھلکا اتار دیں، اس کے بعد انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر اس میں سیب کا اتنا سرکہ ڈالیں کہ انڈہ اس میں مکمل ڈوب جائے۔

رات بھر انڈے کو سرکے میں ڈوبا رہنے دیں اور پھر صبح اسے سرکے سے نکال کر کھائیں اور ساتھ نیم گرم پانی بھی پیئیں۔

اس عمل کو خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں لانے تک روزانہ دہراتے رہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو پروٹین کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور انڈے میں پروٹین کی وہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں اچھی چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ چونکہ ابلے ہوئے انڈے میں وہ تمام ضروری وٹامنز بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں معاون ہوتے ہے اس لیے انڈا کھانے سے ذیابیطس کے مریض میں بھوک کا احساس نہیں رہتا۔

جب کہ جدید تحقیقی مطالعے کے مطابق سیب کا سِرکہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

مزید خبریں :