کاروبار
Time 19 اکتوبر ، 2017

ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار 194 روپے کا اضافہ

ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1994 روپے اضافے سے 49 ہزار 404 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ جانے سے بجلی پیدا کرنے والا ایندھن فرنس آئل بھی مہنگا ہوگیا۔

ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل 1994 روپے اضافے سے 49 ہزار 404 روپے فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں فرنس آئل کی قیمت میں 3494 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد کمی سے 2328 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر نیپرا آئندہ آنے والے مہینوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کچھ حد تک بڑھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے صنعتکار پیداواری لاگت میں اضافے کے حوالے کافی پریشان ہیں جس کے باعث پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت نہیں کرپا رہی ہیں اور ایسی صورتحال میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو صنعتکاروں کی پریشانی اور بڑھ جائے گی۔

مزید خبریں :