کاروبار
Time 23 اکتوبر ، 2017

نیپرا نے بجلی 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ سستی کردی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اتھارٹی کے سامنے ستمبر کی بجلی پیداوار اور لاگت کے اعدادو شمار پیش کیے گئے جس کے مطابق ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر کل لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی جب کہ 19 ارب روپے سے زیادہ کے بقایاجات وصولی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بقایاجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :