کھیل
Time 27 اکتوبر ، 2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے سیریز میں پہلے ہی 0-1 سے برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور پہلے میچ کی فاتح الیون ہی میدان میں اترے گی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔

مزید خبریں :