کھیل
Time 29 اکتوبر ، 2017

دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ہے، محمد عامر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ہے۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز ہونے پر خوشی ہے، یہاں کے نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں اس لئے چاہتا ہوں کہ انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ شروع کرنے کے لئے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں کسی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ 

مزید خبریں :