کاروبار
Time 30 اکتوبر ، 2017

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ تجویز کردیا

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزرات پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے جس میں پیٹرول 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

وزرات پیٹرولیم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشاورت سے کرے گی

مزید خبریں :