ہالی وڈ اداکار پال نیومین کی گھڑی دنیا کی مہنگی ترین بولی میں فروخت

برطانوی ویب سائٹ فوٹو۔

ہالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار پال نیومین کے زیر استعمال رہنے والی قیمتی رولیکس گھڑی 17.8ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق نیویارک کے معروف نیلام گھر فلپ آکشنز کے تحت ہالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار و ہدایت کار پال نیو مین کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی کو نیلام کردیا گیا ہے۔

نیلامی میں موجود 700 سے زائد افراد کے علاوہ 43 ممالک کے سیکڑوں افراد نے بذریعہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بھی حصہ لیا تاہم ایک خریدار نے 17.8ملین ڈالر کی بولی لگا کر رولیکس اپنے نام کرلی جس کے بعد نیلام ہونے والی گھڑیوں میں یہ سب سے مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے۔

معروف گھڑی ساز کمپنی رولیکس کی اس گھڑی کو ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ کہا جاتا ہے اور پال نیومین نے اسے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کلر آف منی‘‘ میں استعمال کیا تھا۔

مزید خبریں :