پاکستان
Time 02 نومبر ، 2017

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا راج

فائل فوٹو۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ میں آج بھی کمی نہ آسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم حد نگاہ 300 میٹر، فیصل آباد میں حد نگاہ 400 جب کہ ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حد نگاہ 20میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی پنجاب میں بھی شدید دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری ہے  جہاں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، حافظ آباد، گجرات، خانیوال اور جہانیاں میں بھی اب تک دھند اور اسموگ ہے۔

محمکہ صحت پنجاب نے شہریوں کو بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹہ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ دھند کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہےکہ گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں اورسفر کے دوران چشمہ اور ماسک استعمال کریں جب کہ شہری اسموگ سے بچنے کے لیےپانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔

مزید خبریں :