پاکستان
Time 03 نومبر ، 2017

اسموگ کے باعث ملک کو بلیک آؤٹ سے بچالیا گیا، پاور ڈویژن

اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نےاسموگ کےباعث آج ملک کے مختلف شہروں کوبلیک آوٹ سےبچالیا۔

وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 500 اور200کے وی گرڈ اسٹیشنز کو ٹرپنگ سےبچایا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس میں چشمہ ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں جب کہ اسموگ کے باعث چاروں نیوکلیئر پاورپلانٹ بھی بند ہیں تاہم ان پاور پلانٹس کی 72 گھنٹوں میں بحالی متوقع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شدید اسموگ نیشنل ٹرانسمشن سسٹم کے لیے سخت چیلنج ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پربجلی بنانے والے 4250 میگاواٹ کے 4 پاورپلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق بند کیے جانے والے پاور پلانٹس میں 950 میگاواٹ کا حبکو پاور پلانٹ، ایک ہزار میگاواٹ کا مظفر گڑھ پاور پلانٹ،400 میگاواٹ کا جامشورو اور700 میگاواٹ کا کیپکو پاورپلانٹس شامل ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر1200 میگاواٹ کے نشاط پاور اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس، لبرٹی، حبکو نارووال اور اٹلس پاورپلانٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار7 ہزار کی صلاحیت کے مقابلے میں 2700 میگاواٹ ہے تاہم صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :