چین میں 12 لاکھ کتابوں پر مشتمل لائبریری کا افتتاح

12 لاکھ کتابوں پر مشتمل تیانجن لائبریری—۔فوٹو بشکریہ اوسپ

سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوسکتی، لہذا کتاب دوستوں کے لیے خوشخبری ہے کہ چین میں 12 لاکھ کتابوں پر مشتمل تیانجن لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

اس لائبریری کا ڈیزائن عام لائبریری سے کافی مختلف ہے جسے تیانجن اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔

3 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والی اس لائبریری کے اندرونی حصے میں ایک شاندار اور منفرد کھڑکی بنائی گئی ہے جہاں سے باہر کا منظر نظر آتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کھڑکی کا ڈیزائن آنکھ کی طرح بنایا گیا ہے۔

فوٹو/بشکریہ اوسپ

لائبریری کے اندر دائرے کی شکل کا منفرد انداز کا آڈیٹوریم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

لائبریری انتہائی خوبصورت اور کشادہ ہے جہاں سے کتابیں گھر کے لیے بھی لے جائی جا سکتی ہیں جب کہ یہاں بیٹھ کر پڑھنے اور بحث و مباحثے کے لیے بھی علیحدہ سے جگہ موجود ہے۔ 

اس لائبریری کی تعمیر میں ہر جگہ سفید رنگ نمایاں نظر آتا ہے، حتیٰ کہ اس کے شیلف بھی سفید رنگ کے بنائے گئے ہیں۔

منفرد نوعیت کی یہ لائبریری افتتاح کے ساتھ ہی دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :