پاکستان
Time 06 نومبر ، 2017

گرین لائن ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خوشخبری

گرین لائن ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کوٹا سسٹم ختم کردیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر گرین لائن ٹرین میں کوٹا سسٹم ختم کیا گیا جس کے بعد مسافروں کو صرف مطلوبہ شہر کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

گرین لائن ٹرین کی روانگی سے 24 گھنٹے قبل تمام شہروں کے کوٹے ختم کئے جائیں گے یعنی مختصر سفر کرنے والے مسافروں کو زائد کرایہ 24 گھنٹے کے اندر بکنگ کرانے کی صورت میں ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ 

اس سے قبل مسافروں کو مختصر سفر کے لئے زائد کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا، کراچی سے حیدرآباد سفر کرنے والے مسافروں کو گرین لائن کی فی سیٹ کے لئے ایک ہزار 50 روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا تاہم اب وہ مطلوبہ کرایہ ادا کریں گے۔

اسی طرح لاہور سے راولپنڈی سفر کرنے والے مسافر 1260 روپے کے بجائے 24 گھنٹے کے اندر بکنگ کرانے کی صورت میں دونوں شہروں کے درمیان بننے والا مطلوبہ کرایہ ادا کریں گے۔

مزید خبریں :