تائیوان میں کافی پر بنائے گئے دلچسپ نقش و نگار مقبول

فوٹو بشکریہ رائٹرز—۔

کافی بنانا تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کافی کے اوپر نقش و نگار بنانے کا ہنر کسی کسی کو ہی آتا ہے۔لوگ اکثر کافی پر کریم کی مدد سے سجاوٹ کر دیتے ہیں لیکن اس پر مہارت سے تصویر بنانے میں چوک جاتے ہیں، لیکن تائیوان میں 'مائی کافی' کے نام سے مشہور ایک کیفے ایسا بھی ہے جہاں کافی پر اتنے دلچسپ نقش و نگار بنائے جاتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

کیفے 'مائی کافی' میں کام کرنے والی فنکارہ چینگ کوئی فینگ صرف 10 منٹ میں کافی تیار کرنے کے بعد اس کے اوپر ایسے منفرد اور دلفریب نقش و نگار بناتی ہیں کہ کافی  کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، جن میں انسانی اشکال، پالتو جانور یا گاہک کی من پسند تصاویر شامل ہوتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ رائٹرز—۔

چینگ کافی پر 3 ڈی تصویر کے نقش و نگار صرف کریم اور دودھ کی مدد سے بناتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کام میں سب سے زیادہ مشکل جھاگ کو ڈیزائن کے حساب سے ترتیب دینا ہوتا ہے، جو ان کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رائٹرز—۔

گاہکوں کا چینگ کی ڈیزائن کردہ کافی کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تصاویر ایسی ہوتی  ہیں کہ دل ہی نہیں چاہتا کہ اسے پیا بھی جائے۔

چینگ کی مہارت سے سجائی گئی کافی تائیوان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اسے  سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :