دنیا
Time 13 نومبر ، 2017

بھارت میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 افراد کشتی میں بیٹھ کر ہندؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی کشتی دریائے کرشنا میں وجایا واڈا کے قریب الٹ گئی۔

حیدرآباد پولیس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس نے دریا میں ڈوبنے والے 15 افراد کو بچایا جب کہ اب بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے جب کہ ریاست کے سیاحتی وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی کے مالک کے پاس لوگوں کو کشی میں سوار کرنے کا لائسنس بھی نہیں ہے اور حادثے کے وقت کشتی میں ضرورت سے زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی شمالی انڈیا میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :