کھیل
Time 14 نومبر ، 2017

پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات پر سعید اجمل کے شکر گزار ہیں، نجم سیٹھی

لاہور: چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ کے لیے خدمات پر سعید اجمل کے شکر گزار ہیں۔

قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے گزشتہ روز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا آخری سیزن ہوگا اور اس کے بعد وہ چند روز میں ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سعید اجمل کے ریٹائرمنٹ کےفیصلے پر ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سعید اجمل جدید دور کے ایک عظیم کرکٹر ہیں، پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پرسعید اجمل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



مزید خبریں :