کاروبار
Time 14 نومبر ، 2017

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماری پٹرولیم نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ماری پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق گیس کے دریافت کیے گئے ذخیرے سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

ماری پٹرولیم پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے اور گھوٹکی میں دریافت ہونے والے پاکستان کے دوسرے بڑے گیس کے ذخائر کو چلاتی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آوائل میں سامنے والی ایک انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔