پاکستان
Time 14 نومبر ، 2017

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 75 سالہ خاتون شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمودہ بیگم نامی خاتون شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا گیا جس کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

مزید خبریں :