دنیا
Time 14 نومبر ، 2017

یمن میں کار بم دھماکا، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

یمن کے شہر عدن میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عدن کے سیکیورٹی چیف کے مطابق ضلع عبدالعزیز میں ہونے والے خود کش حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں بڑی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

داعش نے عدن میں رواں برس نومبر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے مقامی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں مارچ 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں اب تک 8500 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :