پاکستان
Time 14 نومبر ، 2017

مصطفیٰ کمال کے خواتین مخالف بیان پر شاہزیب خانزادہ کی مداخلت کی سوشل میڈیا پر دھوم


گزشتہ رات جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے خواتین سے متعلق جنسی تعصب پر مبنی بیان پر مصطفیٰ کمال کی تصیح کی جسے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔

پروگرام کے دوران ایک موقع پر مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے حالیہ بیانات پر کہا کہ ’ فاروق ستار نام لیکر میری طرح پریس کانفرنس کریں نا، بتائیں کس نے ان کو بلایا، یہ عورتوں کی طرح رونا، چوڑیاں توڑنا، چیل کی طرح چلانا ۔۔۔‘

یہاں شاہزاب خانزادہ نے انہیں روکا اور کہا کہ خواتین کا اس طریقے سے ریفرنس دینا درست نہیں، خواتین ایک طاقتور طبقہ ہے۔

اس پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بڑی مہربانی آپ نے میری تصیح کردی، میں مان لیتا ہوں ایسی بات۔ آپ جانتے ہوں گے کچھ مضبوط خواتین کو، میں کچھ کمزور خواتین کو بھی جانتا ہوں۔

اس پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ مرد بھی کمزور ہوتے ہیں۔ اس پر مصطفیٰ کمال صرف مسکرا ہی سکے۔

شاہزیب خانزادہ کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے خواتین مخالف بیانات پر مداخلت کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا۔





مزید خبریں :