موسم سرما کی چند روایتی سوغات

موسم سرما کی چند مشہور اور روایتی سوغات، جو صحت کے لیے بھی بہترین ہیں—۔

پاکستان کے تمام بالائی علاقوں اور شہروں نے موسم سرما کو خوش آمدید کہہ دیا ہے،کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلیں، کہیں موسم سرما کی برسات برسی اور کہیں پہاڑی علاقوں پر برف باری کا آغاز ہوا، غرض موسم سرما کا مزہ لینے کے لیے پورا پاکستان تیار ہوچکا ہے۔

موسم سرما میں لوگ ہر سال چند روایتی چیزوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں یا اگر یوں کہا جائے کہ ان سوغاتوں کے بغیر موسم سرما کا مزہ ادھورا ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔

ذیل میں ہم ایسی ہی چند اہم سوغاتوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن سے ہر کوئی سردیوں میں لطف اٹھاتا ہے۔

خشک میوہ یا 'ڈرائی فروٹس':

پاکستان میں ٹھنڈی ہوا کا پہلا جھونکا چلتا نہیں کہ ڈرائی فروٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں، ساتھ ہی ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے تاہم پھر بھی پاکستانی مونگ پھلی، نمکین کاجو، بادام، انجیر، اور دیگر ذائقہ دار میوہ جات کے ساتھ موسم سرما کا مزہ دوبالا ضرور کرتے ہیں۔

خشک میوہ—۔فائل فوٹو

کافی یا چائے:

پاکستان میں چائے کا استعمال تو ہر موسم میں ہی ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں خاص طور پر کشمیری چائے اور کافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ڈھابہ ہو، گھر ہو یا کوئی بڑا ہوٹل سب ہی اپنے دوست احباب کے ساتھ موسم سرما میں گرم گرم کافی یا چائے کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

گرما گرم کافی —۔فائل فوٹو

چکن سوپ:

سردیوں کے موسم میں چکن سوپ اور یخنی کا انتظام ہر جگہ دیکھنے میں آتا ہے اور لوگ خاص طور پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ چکن سوپ وغیرہ پینے جاتے ہیں اور سردی کا مزہ لیتے ہیں۔ دوسری جانب خواتین بھی گھر میں نت نئے طریقوں سے چکن سوپ بناتی ہیں، یہاں تک کہ باقاعدہ طور پر چکن سوپ پارٹی کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

چکن سوپ—۔فائل فوٹو

مکئی اور بھٹا:

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ہو اور ہاتھ میں گرما گرم مکئی یا بھٹا ہو تو باہر کے موسم کے ساتھ دل کا موسم بھی خوشگوار ہوجاتا ہے۔موسم سرما میں بھنی ہوئی مکئی، چنے اور بھٹا خوب لطف اندوز کرتا ہے، ساتھ ہی مکئی میں موجود پروٹین کی وافر مقدار بھی صحت کے لیے مفید ہے، علاوہ ازیں یہ وزن کم کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہے۔

ایک مکئی فروخت کرنے والا اپنے ٹھیلے پر موجود ہے—۔فائل فوٹو

حلوے:

سردی میں اصلی گھی سے تیار کردہ حلوہ جات کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، ایسے میں گاجر، لوکی، اخروٹ اور دیگر حلوہ جات کا دیوانہ ہر کوئی ہوتا ہے۔ موسم سرما میں گاجر کا حلوہ بے حد پسند کیا جاتا ہے، جس پر لذیذ کریم، کھویا اور دودھ ڈال کر لوگ خوب مزے لیتے ہیں۔

مزیدار لذیز گاجر کا حلوہ—۔


مزید خبریں :