پاکستان
Time 18 نومبر ، 2017

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اسموگ پالیسی پر نظر ثانی کا حکم

لاہور: عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو اسموگ پالیسی پر نظر ثانی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پالیسی سےمتعلق درخواست پرعبوری فیصلہ سناتے ہوئے نظرثانی شدہ اسموگ پالیسی 3ماہ میں پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ اسموگ ہیلتھ ایمرجنسی پلان پرفوری عمل کیا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب ذمے دار اداروں کی مکمل نگرانی کریں۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسموگ ایئرانڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، شہریوں کےتحفظ کے بجائے اعدادوشمار میں وقت ضائع کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے جب کہ اسموگ اور دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔


مزید خبریں :