امریکا: پرانے فٹبال اسٹیڈیم کو گرانے کا مشن ناکام

امریکی ریاست مشی گن میں پرانے فٹبال اسٹیڈیم کو گرانے کا مشن ناکام ہوگیا۔

تقریباً 80 ہزار افراد  کو سموں لینے والے مشی گن کے پرانے فٹبال اسٹیڈیم کو گرانے کے لئے دھماکا خیز مواد لگایا گیا، دھماکا تو ہوا مگر اسٹیڈیم کی دیواریں نہ گریں۔

سلور ڈوم کے نام سے جانا جانے والا 127 ایکٹر پر پھیلا اسٹیڈیم پہلی مرتبہ 1975 میں عوام کے لئے کھولا گیا اور اس میدان نے آخری مرتبہ 2001 میں کھیلوں کی میزبانی کی۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کے بیموں میں لگے دھماکا خیز مواد کی ناکامی سے مشن ناکام ہوا، بیم میں لگا دھماکا خیز مواد تار کٹنے سے نہ پھٹ سکا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کسی اور طریقے سے اسٹیڈیم گرانے کی کوشش کی جائے گی۔



مزید خبریں :