کاروبار
Time 04 دسمبر ، 2017

رواں برس پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

یکم دسمبر سے پاکستان میں کینو کا برآمدی سیزن شروع ہوگیا اور رواں سال تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائےگا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل امپوٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف وحید احمد کے مطابق روس اور ایران کی منڈیوں میں درپیش مشکلات کے سبب رواں سال کینو کا برآمدی ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کینو برآمدات کم ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان میں کینو کے معیار کو بڑھانے پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی برآمدات کم ہورہی ہیں۔

رواں برس کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :