کھیل
Time 07 دسمبر ، 2017

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

جب کہ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ

آئی سی سی کے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بلے بازوں کی ٹاپ ٹین ٹیسٹ رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا آٹھواں نمبر ہے۔

بولرز کی رینکنگ

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے رابادا دوسرے اور بھارتی کے ریوندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

جب کہ بولروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں البتہ یاسر شاہ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :