سونے کے ورق میں لپٹا دنیا کا مہنگا ترین کیک

امریکا کے شیف نے ایسا کیک تیار کیا ہے جس کا خریدار یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اسے کھایا جائے یا پھر چوروں سے بچایا جائے۔

نیویارک کے معروف شیف رافیل رونکا نے چیز کیک کی تیاری میں 24 قیراط سونے کے ذرات اور ورق کا استعمال کیا گیا ہے۔

چِیز کیک کی نہ صرف تیاری میں نا صرف سونا شامل ہے بلکہ اس کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں اسکاٹ لینڈ سے درآمد کی گئی مہنگی ٹرفل چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے اور سجاوٹ کیلئے بھی سونے کا ورق استعمال کیا گیا ہے۔

سونے کے ورق میں سجے مہنگے ترین کیک کی دعوت اڑانے کے لیے جیب ہلکی کرنی پڑے گی کیونکہ اس مزیدار اور دنیا کے مہنگے ترین کیک کی قیمت 5 ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے جس کی مالیت پاکستانی 5 لاکھ 26 ہزار 750 روپے بنتی ہے۔

مزید خبریں :