پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2017

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے جمعہ تک ملتوی

سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کی نیب کی درخواست کی سماعت ایک جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی کے جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کو حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

تاہم جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کو جمعے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

گزشتہ روز عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان نکال دیں تو اس کیس میں نیا کیا ہے جب کہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، جرم بتائیں، صرف بیانات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں بادی النظر کا لفظ استعمال نہ کریں سیدھا مؤقف اپنائیں۔

مزید خبریں :