17 دسمبر ، 2017
کبھی کبھی ایسے اتفاق ہوتے ہیں جنہیں سن کر حیرانی کے ساتھ لبوں پر مسکراہٹ بھی بکھر جاتی ہے اور ایسا ہی لندن میں ایک نئے منگنی شدہ جوڑے کے ساتھ ہوا ہے۔
منگنی کے بعد اس جوڑے نے بچپن کی تصویریں ایک ساتھ دیکھیں تو یہ دلچسپ حقیقت سامنےآئی کہ لڑکی کی بچپن کی ایک یادگار تصویر میں ان کے منگیتر بھی موجود ہیں جو بیک گراؤنڈ میں ہیں۔
یہ دیکھنے کے بعد دونوں نے اپنے اہل خانہ کو بھی تصویر دکھائی اور بتایا کہ عجیب اتفاق ہے کہ ہم دونوں بچپن کی ایک یادگار تصویر میں ساتھ موجود ہیں ۔
لڑکی نے انسٹاگرام پر خود کو پروپوز کئے جانے کے وقت کی بھی تصویر شیئر کی اور اپنے بچپن کی وہ تصویر بھی جس میں ان کے شریک حیات پس منظر میں دکھائی دے رہے ہیں۔
لندن سے تعلق رکھنے والی ویرونا وینٹی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔