پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2017

شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل فون کی برسات


ہم نے اکثر اوقات شادی بیاہ یا خوشی کی تقریبات میں لوگوں کو پیسے لٹاتے دیکھا ہے اور باراتیوں پر پھول نچھاور کرنا بھی ایک عام سی بات ہے۔

لیکن رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں اُس وقت کچھ الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا جب باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کرنے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹائے۔

باراتی مقامی افراد میں غیر ملکی کرنسی لٹائے ہوئے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

ہوا کچھ یوں کہ شجاع آباد سے خان پور   آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کے لیےکچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے۔

یہ ہی نہیں اس موقع پر موبائل فونز بھی لٹائے گئے۔

کسی کے ہاتھ ریال لگا، تو کسی کے ہاتھ موبائل فون—۔جیو نیوز اسکرین گریب

اب باراتیوں نے یہ سب خوشی میں کیا یا دکھاوے میں لیکن جس کسی کے ہاتھ ریال، ڈالر یا موبائل فون لگا، اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی۔

باراتیوں نے ایک ایک ڈالر کے نوٹ بھی نچھاور کیے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔

بارات کی واپسی —۔جیو نیوز اسکرین گریب


مزید خبریں :