سیف اور کرینہ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تصاویر وائرل

فوٹو/بشکریہ انسٹاگرام —.

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان سوشل میڈیا کے ننھے اسٹار بنتے جارہے ہیں اور اب ان کی پہلی سالگرہ کی تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں اِن ہیں، گزشتہ روز ان کی پہلی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی۔

ننھے تیمور کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے پٹودی خاندان، کپور خاندان اور کئی فلمی ستارے بھارتی ریاست ہریانہ میں ’پٹودی پیلس‘ میں جمع ہوئے، جہاں تیمور کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

تیمور کی پہلی سالگرہ کے کیک کی تھیم جنگل پر رکھی گئی تھی، کیک کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جو انہوں نے کرینہ، سیف اور اپنی دادی کے ساتھ کاٹا تھا۔





تیمور کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ان کی ’کالا چشمے‘ لگائے مختلف انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

— فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر 

ننھا تیمور ’کالے چشمے‘ میں مختلف انداز کی تصاویر میں بالکل منفرد لگ رہا ہے جب کہ وہ کالے چشمے کے ساتھ مختلف اسٹائل پر خود بھی لطف اندوز ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ تیمور نے اپنی سالگرہ کے دن بچوں کے ساتھ خوب کھیل کود بھی کیا۔


A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on




























تقریب میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

#taimursfirstbirthday #birthdayfun @thehouseofpixels

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on


پہلی سالگرہ کے موقع پر تیمور کی خالہ و اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی انسٹاگرام پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیر کی تھی جس میں وہ خالہ کی گود میں نظر آرہے ہیں۔

Enjoying the village life #familyovereverything#familygoals #birthdaycountdown#pataudidiaries

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on















اس سے قبل ننھے تیمور کی 800 کروڑ مالیت کی پٹودی خاندان کی حویلی میں والد سیف علی خان کے ساتھ گھڑ سواری اور ٹریکٹر چلانے کی بھی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں۔

#prebirthdaycelebrations#babynawab #familyfun️#perfectpic

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on



مزید خبریں :