ماہرہ خان کو سالگرہ مبارک

ماہرہ نے اپنے بیٹے ازلان کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا—۔فوٹو/ انسٹاگرام ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے آدھی رات کو اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ہزاروں لائیکس بھی مل چکے ہیں۔


ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔

ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا، لیکن شہرت  اور عروج ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کیا، جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

مقبول ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ فوٹو شوٹ—۔

انہوں نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جب کہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی وڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بالی وڈ فلم رئیس کا مقبول گانا ’ظالما‘ کا ایک منظر—۔اسکرین گریپ

ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈز اپنے نام کیے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ، پاکستان میڈیا ایوارڈ، ہم ایوارڈ، ہم اسٹائل ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ دبئی مصالحہ ایوارڈز میں ایشیا کی با اثر خاتون کے اعزاز سے بھی نوازی گئیں۔

ماہرہ خان نے اس سال کامیابی کی ایک اور سیڑھی پر قدم رکھا اور انہیں لوریل برانڈ کا خیر سگالی سفیر بھی منعقد کیا گیا۔

 رواں برس ماہرہ نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول (بی آئی اے ایف) میں شرکت کی جہاں انہوں نے صرف اپنے خوبصورت انداز سے ہی سب کو متاثر نہیں کیا بلکہ انھیں 2 ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام—۔

ماہرہ خان پاکستان کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی والدہ، باہمت عورت اور ایک بااثر شخصیت بھی ہیں۔

پاکستان سمیت بھارتی مداح بھی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔




دوسری جانب فلم بھارتی فلم ساز اور اداکار فرحان اختر نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ کے 
ذریعے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔



مزید خبریں :