کاروبار
Time 21 دسمبر ، 2017

ایف بی آر کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے 300 ارب روپے درکار

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس گوشواروں کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے اور اب اس کے پاس انتہائی کم وقت باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اب بھی ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہیں اور اس کے پاس صرف 6 روز ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاہدف 1576 ارب روپے ہے، ششماہی ہدف پورا کرنے کے لیے 6 دن میں ہر روز 50 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس یکم جولائی تا20 دسمبر 1276 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :