ایف بی آر نے شوبز شخصیات کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیج دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نوٹس بھیج دیے۔

ایف بی آر نے فلم اسٹار صائمہ، نور، خوشبو اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے 27 دسمبر تک آمدن، جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

ایف بی آر کے مطابق ادکارہ صائمہ ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے سال 2013 سے 2016 تک ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کرائے جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ 

اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان اور عارف لوہار کو بھی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز جاری کردہ نوٹس میں عارف لوہار سے 15 روز کے اندر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔

مزید خبریں :