انوشکا، کوہلی کا اپنی شادی کے استقبالیے میں ڈانس، ویڈیو وائرل ہو گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی کے بعد خصوصی تقریبات کا سلسلہ بھارت میں شروع ہوگیا ہے اور پہلے استقبالیے کے دوران نئے شادی شدہ جوڑے کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

نوبیاہتا جوڑے نے دہلی میں تقریب سجائی جس میں دونوں نے روایتی لباس زیب تن کیا، انوشکا لال اور سنہری ساڑھی پہنے گجرہ لگائے جلوہ گر ہوئیں تو ان کا روپ سب کو خوب بھایا۔ 

ویرات نے بھی کالی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے کے ساتھ بھاری کڑھائی والی شال کاندھے پر ڈالے انٹری دی۔

شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹر گوتم گھمبیر، سریش رائنا اور شیکر دھون سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں کوہلی اور انوشکا کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ 

ویرات اور انوشکا کی شادی کی ایک اور تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔ 

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ 'بوگو فینو چیتو' میں شادی کی تقریب سجائی جہاں تین روز تک تقریبات جاری رہیں۔

دہلی تقریب کی چند تصاویر:

ویرات اور انوشکا کی ڈانس ویڈیو:

Virushka Dancing at their reception

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan) on



مزید خبریں :