کاروبار
Time 25 دسمبر ، 2017

دنیا بھرمیں ڈیڑھ کھرب ڈالر کا کاروباری لین دین اسلامی بینکنگ سے وابستہ

دنیا بھر میں ڈیڑھ کھرب ڈالر کا کاروباری لین دین اسلامی بینکنگ سے وابستہ ہو گیا ہے جبکہ مغرب اور آسٹریلیا میں اسلامی بینکنگ سسٹم تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق میلبورن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی نے مقامی جامعہ میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر اسلامک بینکنگ پروگرامز پوری دنیا میں اپنا حلقہ اثر تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٓئندہ 10 برسوں میں مسلمانوں کی آبادی میں 35 فیصد اضافہ ہوجائے گا جبکہ آئندہ دو دہائیوں کے دوران دنیا کی 26 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہوگی لہٰذا اگر مسلم ممالک میں اسلامک بینکنگ سسٹم کو موثر انداز سے فروغ دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پوری دنیا کی معیشت کو اسلامی طرز پر استوار نہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ سسٹم کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

 انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کی قیادت پر زور دیا کہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم طالبات کی کیمپس میں نقل و حمل اور ان کی صحت و تندرستی یقینی بنانے کیلئے کم و بیش ایک ہزار سائیکلوں کی فراہمی پر سرمایہ کاری کی جائے۔

مزید خبریں :