دنیا
Time 01 جنوری ، 2018

2017 میں بھارتی فوجیوں نے 291 کشمیریوں کو شہید کیا

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2017 میں 6 خواتین اور18 بچوں سمیت 291 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 22 افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 31 خواتین بیوہ اور73 بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 211 خواتین کی بے حرمتی بھی کی۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں، کریک ڈاؤن،فائرنگ، پیلیٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران4 ہزار 674 شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حریت رہنماؤں اور خواتین لیڈرز سمیت 3 ہزار529 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں بھارتی فوجیوں نے دو خواتین سمیت 14کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ دوبچے یتیم ہوئے۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلیٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ طریقے استعمال کرکے 181 افراد کو زخمی اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 197 شہریوں کو گرفتار کیا۔

مزید خبریں :