پاکستان
Time 02 جنوری ، 2018

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی مختصر سماعت کی۔

اس موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر حکم  امتناع کی مصدقہ نقول احتساب عدالت کے سامنے پیش کیں۔

فاضل جج محمد بشیر نے حکم امتناع کے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی کو دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے وکیل کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ اور اشتہاری قرار دینے کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے 17 جنوری کے لئے حکم امتناع جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :