دنیا
Time 02 جنوری ، 2018

سال نوکا جشن منانے کیلئےشہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا اکانومی کلاس میں سفر

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر 

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل نے فرانس کے ساحلی تفریحی مقام فرنچ ریورا میں سال نو کی خوشیاں منائیں اور یہاں تک پہنچنے کے لیے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ہیترو سے فرانس کے شہر نیس تک برٹش ایئرویز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

دیگر مسافروں سے مڈبھیر سے بچنے کی غرض سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہوائی جہاز میں سب سے پہلے سوار ہوئے اور جہاز کی پچھلی نسشتوں پر جا کر بیٹھ گئے۔

دوسری جانب اپنی شناخت چھپانے کے لیے جینز اور جیکٹ میں ملبوس شہزادہ ہیری نے راستے بھر بیس بال کیپ بھی پہنی رکھی جبکہ میگھن مارکل نے سیاہ ٹوپی پہن رکھی تھی۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری 2014 میں بھی نیویارک سے واشنگٹن کا سفر اکانومی کلاس میں کرچکے ہیں۔ 

32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکل آپس میں قریبی دوست ہیں، گزشتہ برس نومبر میں شاہی محل نے ان کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے رواں برس 19 مئی کو دونوں کی شادی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :