کاروبار
Time 02 جنوری ، 2018

نیپرا نے بجلی کے نرخ 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کم کر دیے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کم کر دیے ہیں۔

نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 11 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 4 روپے 19 پیسے رہی۔

نیپرا نے بجلی کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں ریلیف فراہم کریں تاہم ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی صارفین اور لائف لائن صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔