سالِ نو پرگوگل کیلنڈر کا ڈیزائن تبدیل

اسکرین گریب—۔

نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی گوگل کمپنی نے گوگل کیلنڈر کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا ہے۔

گوگل کیلنڈر کا نیا ڈیزائن گذشتہ گوگل کیلنڈر ڈیزائن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، تاہم اس میں چند فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز گوگل نے اعلان کیا کہ گوگل کیلنڈر میں نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے اس کا ڈیزائن پہلے سے تھوڑا مختلف محسوس ہوگا۔

اس کے اضافی فیچرز میں مختلف رنگوں کو شامل کیا گیا ہے اور اگر صارف ماضی کی کسی تاریخ یا دن کے حوالے سے جاننا چاہے تو وہ حالیہ تاریخ کے ساتھ پچھلا ریکارڈ بھی دیکھ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں نئے گوگل کیلنڈر میں ہائپرلنک، لوکیشن، اسپریڈ شیٹ اور گوگل سے لنک کرنے کے فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نیا گوگل کیلنڈر دنیا بھر کے صارفین کے لیے 8 جنوری تک آٹو اَپ ڈیٹ کردیا جائے گا جبکہ جوصارفین ڈیفالٹ آپشن پر ہوں گے، ممکنہ طور پر ان کا کیلنڈر 15 جنوری تک اَپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :