پاکستان
19 جولائی ، 2012

کراچی کی صورتحال پربابر غوری کا وزیرا عظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

 کراچی کی صورتحال پربابر غوری کا وزیرا عظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

کراچی…وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ با برغوری نے وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی کی موجوہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا کہ کراچی کی عوام و تاجربرادری کو بھتہ مافیا ، پر چی مافیا اور دہشت گرد عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اوران کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ٹھوس ومثبت اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی کراچی کا دورہ کرکے کر اچی کی صور تحال پر قابو پانے کیلئے اجلاس طلب کریں گے اور کراچی کے امن کو سبو ثاز کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :