پاکستان
Time 06 جنوری ، 2018

حکومت نے مدت پوری نہ کی تو ذمہ دار (ن) لیگ ہوگی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرتی تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) خود ہو گی۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ہے جسے میڈیا کو دکھانا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاسی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ بلوچستان کی سیاسی صورت حال میں پیپلز پارٹی کی مداخلت کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں ہمارا ایک ایم پی اے بھی نہیں ہے تو پیپلز پارٹی جیسے منفی کردار ادا کر سکتی ہے۔

عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ چیئرمین تحریک انصاف کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن اگر انہوں نے شادی کر لی ہے تو انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سال 2018 کا آغاز اپنی شادی سے کیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان نے یہ شادی اپنی روحانی خاتون رہنما سے یکم جنوری کو لاہور میں کی اور پھر اگلے ہی روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے لیے پیش ہو گئے جہاں چار مقدمات میں ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

مزید خبریں :