پاکستان
Time 06 جنوری ، 2018

بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مستونگ سے برآمد ہونے والا گولہ و بارود —فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر 

فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے آپریشن رد الفساد کے تحت کی جانے والی کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ماضی میں پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر فورسز نے کارروائی کی جس میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسلحہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے غاروں میں چھپایا گیا تھا جس میں دھماکا خیز مواد، اسنائپر رائفلز، دستی بم اور دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔

مزید خبریں :