کھیل
Time 09 جنوری ، 2018

نصف سنچری پر حسن علی کے جشن منانے کے انداز کے چرچے

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سنچری کے بعد حسن علی مخصوص اسٹائل میں جشن مناتے ہوئے—۔فوٹو/گیٹی امیجز

2017 میں جہاں پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کی، وہیں اسے حسن علی کی صورت میں ایک بہترین کھلاڑی بھی ملا، جس نے 10 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

وکٹ لینے کے بعد حسن علی کے جشن منانے کا انداز—۔فائل فوٹو

ہر وکٹ لینے کے بعد حسن علی کا جشن منانے کا انداز بھی کافی مشہور ہوا تھا اور آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سنچری کے بعد بھی حسن علی کے جشن منانے کے انداز نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

نیلسن میں کھیلے جارہے میچ میں حسن علی نے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور پھر اس انداز میں جشن منایا۔









حسن علی کے اس اسٹائل اور جشن کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین اپنے ہیرو کھلاڑی کی تصاویر شیئر کرکے انہیں سراہ رہے ہیں۔











































ایک صارف نے تو اسے 'پکچر آف دی ڈے' قرار دے ڈالا۔


حتیٰ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی حسن علی کو سراہے بنا نہ رہ سکی۔



مزید خبریں :