دنیا
Time 11 جنوری ، 2018

اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری

فوٹو: فائل

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیم پیس ناؤ کے مطابق 1122 یونٹوں پر مشتمل یہودی بستیاں مغربی کنارے میں تعمیر کی جائیں گی۔

اسرائیلی حکومت 1122 میں سے 325 یونٹوں کے تعمیر کی حتمی منظوری دے چکی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ 770 یونٹس کی ابتدائی منظوری ہوئی ہے۔

گزشتہ سال بھی اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاروں کے لئے 6 ہزار77 نئے رہائشی یونٹوں کے تعمیر کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

مزید خبریں :