کھیل
Time 11 جنوری ، 2018

پرتھ کا نیا اسٹیڈیم بین الاقوامی میچز کی میزبانی کیلئے تیار

آسٹریلیا کے تاریخی واکا گراونڈ کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے پرتھ اسٹیڈیم نے لے لی ہے جس کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی دے دی ہے۔

تاریخی اہمیت کے حامل گراؤنڈ میں1890 سے بین الاقوامی میچز کھیلے جا رہے ہیں۔

یہاں پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 1970 میں کھیلا گیا جبکہ آخری میچ بھی گزشتہ ماہ ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اب اس گراؤنڈ کو 10 سے 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے بویتک گراونڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں صرف خصوصی پروگرامز کا ہی انعقاد کیا جا سکے گا۔

ایک وقت تھا جب واکا گراونڈ کی پچ کو دنیا کی تیز ترین وکٹ قرار دیا جاتا تھا اور ڈینس للی، کارل ریکمین اور جیف تھامپسن جیسے فاسٹ باؤلرز مخالف بیٹسیمنوں کی نیندیں حرام کر دیتے تھے لیکن اب واکا گراونڈ کی جگہ نیا پرتھ اسٹیڈیم انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔

نئے پرتھ اسٹیڈیم میں پہلا میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا جب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پانچویں ایک روزہ میچ کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید خبریں :