ریوبک کیوبس سے بنا ’میسی‘

—فوٹو:فائل

روسی فنکار نے 4 سو ریوبک کیوبس کی مدد سے ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی تصویر بنا ڈالی۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکیں۔

روسی آرٹسٹ نے رنگوں، برش اور کینوس کے بجائے ریوبک کیوبس کا استعمال کرکے لیونل میسی کی تصویر بناڈالی۔

روس سے تعلق رکھنے والے رومن اسٹارکھو نامی فنکار نے کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد 4 سو ریوبک کیوبس کا استعمال کچھ اس انداز میں کیا کہ ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا پورٹریٹ بنا دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

مزید خبریں :