پاکستان
Time 14 جنوری ، 2018

ڈاکوؤں اور چوروں کا راج چلاگیا، خادم حسین رضوی

کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ لوگ برے کاموں سے باز نہیں آتے، اب ڈاکوؤں اور چوروں کا راج چلاگیا۔

کراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دین کی بات کرنے والے کنٹینر پر چڑھ کر پیسے نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ پیسے لینے والے اپنوں کو درمیان میں چھوڑ جاتے ہیں، ملک کی ترقی جھوٹ بولنے میں نہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین کے مطالبے پر وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے اور حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :