کنگ خان کی پتنگ بازی مداحوں میں مقبول

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان—فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پتنگ اڑانے کی تصویر مداحوں میں خوب مقبول ہورہی ہے۔

لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے ہندو روایتی تہوار مکر سنکرنتی کے موقع پر اپنے تمام مداحوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے اس موقع پر اپنی نئی  آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پتنگ بازی کا شوق بھی پورا کیا اور اس کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

شاہ رخ نے لکھا، 'میں زیرو کے سیٹ پر پتنگ اڑا کر روایتی تہوار مکر سنکرنتی منا رہا ہوں، جو پورے ملک میں کسانوں کے لیے خوشی کا تہوار ہے'۔












واضح رہے آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'زیرو'میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رُخ خان ایک بونے شخص کا کردار ادا کر یں گے۔

فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں فلم میں کئی بالی وڈ اسٹارز بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے، جن میں سلمان خان، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی، کرشمہ کپور اور جوہی چاولہ شامل ہیں۔

فلم رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے  لیے پیش کی جائےگی۔ 

مزید خبریں :